پی سی بی کا عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

عمر اکمل کو جلد تحریری جواب جمع کروانے کیلیے کہا جائے گا۔


Sports Desk August 16, 2017
عمر اکمل کو جلد تحریری جواب جمع کروانے کیلیے کہا جائے گا۔۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات لگانے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات لگانے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جلد کرکٹر کو تحریری جواب جمع کروانے کیلیے کہا جائے گا۔

عمر اکمل نے آج سہ پہر پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انضمام الحق اور سینئر کھلاڑیوں کے سامنے مجھے ڈانٹا اور گالیاں دیں اور سینئر پلیئرز نے انہیں ایسا کرنے سے نہیں روکا، وہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی گالیاں دیتے رہتے ہیں، مجھے اکیڈمی آنے کی بجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا کہا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

دوسری جانب مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، کوچنگ سٹاف قانونی طور پر سنٹرل کنٹریکٹ والے پلیئرز کے ساتھ ہی کام کرنے کا مجاز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں