پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی رویہ سنگدلانہ تھا منٹر

پاکستانیوں کی بڑی تعداد امریکا کو ناپسند کرتی ہے، امریکی مفادات کے پیش نظر ہمیں اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔ منٹر


AFP February 14, 2013
پاکستانیوں کی بڑی تعداد امریکا کو ناپسند کرتی ہے، امریکی مفادات کے پیش نظر ہمیں اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔ منٹر فوٹو : اے ایف پی

سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے میں واشنگٹن کے سنگ دلانہ رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے منٹر نے کہا کہ صرف ایک غلطی کی معافی نہ مانگنے کا خمیازہ امریکی قوم کو کئی ارب ڈالر کی قیمت چکا کر بھگتنا پڑا۔ واضح رہے کہ نومبر 2011 میں24پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعدپاکستان نے نیٹو سپلائی بند کردی تھی اور وسطی ایشیا کے ذریعے افغانستان تک نیٹو سپلائی پہنچانے میں کئی ارب ڈالر اضافی خرچ کرنا پڑے تھے۔

کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد امریکا کو ناپسند کرتی ہے،اس صورتحال میں امریکی مفادات کے پیش نظر ہمیں اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں