پاکستان کی 5کمپنیاں فوربزکی انڈراے بلین لسٹ میں شامل

چین70فرمزکے ساتھ سرفہرست،38جاپانی اور3 بھارتی کمپنیوں نے بھی جگہ بنالی

چین70فرمزکے ساتھ سرفہرست،38جاپانی اور3 بھارتی کمپنیوں نے بھی جگہ بنالی فوٹو: فائل

پاکستان کی 5 کمپنیوں نے فوربز کی 200 کمپنیوں کی سالانہ ایشیاز بیسٹ انڈراے بلین لسٹ میں جگہ بنالی جس میں ایگری آٹو انڈسٹریز، چیراٹ پیکیجنگ، فیروز سنز لیبارٹریز، گندھارا انڈسٹریز اور سیرل کمپنی شامل ہے، مذکورہ کمپنیوں نے گزشتہ سال تیزی سے ترقی کی۔


فوربز کا کہنا ہے کہ رواں سال کی کمپنیوں کا تعلق 13 ملکوں سے ہے جن کی فروخت میں اوسطاً 55 فیصد، پرافٹ مارجن میں 24 فیصد اور فی حصص آمدن میں 113 فیصد کا اضافہ ہوا، ان میں سے بیشتر کمپنیوں نے مذکورہ کامیابیاں عالمی مارکیٹ سے حاصل کیں، مذکورہ لسٹ میں 5 ملین سے 1ارب ڈالر کے درمیان سالانہ آمدنی کی حامل کمپنیاں شامل ہیں۔

فیروز سنز لیبارٹریز نے لسٹ میں دوسری مرتبہ جگہ بنائی، گزشتہ سال اس نے 93 فیصد ترقی کی، بھارت کی صرف 3کمپنیوں نے اس سال کی فہرست میں جگہ بنائی جبکہ 2015 کی فہرست میں 11 کمپنیوں نے جگہ بنائی تھی، چین 70 کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ جاپان کی بھی 38کمپنیاں مذکورہ فہرست میں شامل ہیں۔
Load Next Story