معین پنک گیند سے بھی اسپن بولنگ کا جادو جگانے کیلیے بے تاب

پنک گیند سے کھیلنے کا انداز سیکھنا ہوگا،معین علی


AFP August 17, 2017
پنک گیند مختلف اور یہ بیٹ پر زیادہ وزنی محسوس نہیں ہوتی، معین علی؛فوٹوفائل

انگلش اسپنر معین علی پنک گیند سے بھی اسپن بولنگ کا جادو جگانے کیلیے بے تاب ہیں، ان کی ٹیم جمعرات سے ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیل رہی ہے۔

معین علی حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے جس میں انھوں نے 25 وکٹیں لی تھیں۔ وہ ایک ڈے اینڈ نائٹ کائونٹی چیمپئن شپ میچ میں ففٹی اسکور کرچکے مگر اس میں انھوں نے صرف تین اوورز ہی کیے تھے، معین نے کہاکہ پنک گیند مختلف اور یہ بیٹ پر زیادہ وزنی محسوس نہیں ہوتی، بعض اوقات تو آپ کو پتا ہی نہیں چلتا کہ اسے ہٹ بھی کیا ہے، مگر اب اسے کھیلنے کا انداز سیکھنا ہوگا، میں نے کافی پریکٹس کی اور بطور بولر بھی اچھا پرفارم کرنے کیلیے پُراعتماد ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔