ایشیا کپ ہاکیبہتر نتائج پانے کی بھرپور کوشش کریں گے کوچ
عالمی سطح پر کامیابیوں کیلیے بلندوبانگ دعوے کرنا مناسب نہیں ٹیم کےانتخاب کیلیے کیمپ آج کراچی میں شروع ہوگا
پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اولمپئن فرحت خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشں میں شیڈول 5ویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہتر نتائج حاصل کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔
عالمی سطح پرکامیابیاں پانے کیلیے بلند بانگ دعوے کرنا مناسب نہیں، تاہم قوی امید ہے کہ قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے گی، پاکستان ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلیے جمعرات سے باقاعدہ شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی جائے گی۔انھوں نے ان خیالات کا اظہارنمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، اولمپئن فرحت خان نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ازسرنوتشکیل کے مراحل سے گزر رہی ہے، پی ایچ ایف عالمی ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ویژن 2020 پر عمل پیرا ہے، با صلاحیت کھلاڑیوں کوگروم کرکے بہتر نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں12سے22 اکتوبرتک کھیلے جانے والے5 ویں ایشیا کپ میں سخت مقابلے متوقع ہیں جبکہ روایتی حریف بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، کیمپ کمانڈنٹ اولمپئن فرحت خان نے کہا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں جمعرات سے عبدالستارایدھی اسٹیڈیم کراچی میں خصوصی مشقوں کا آغاز ہوجائے گا راولپنڈی میں ہونے والے 2روزہ ٹرائلزمیں شریک 50 میں سے38کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کیا گیا تھا، بدھ کو ان میں سے 36 کو کیا گیا۔کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی جبکہ دیگر 2 کھلاڑی عماد شکیل اور ارسلان اگلے ایک 2 روز میں کیمپ کا حصہ بن جائیں گے، انھوں نے کہاکہ اس کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لے کر ان کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
قومی کوچزاولمپئن ملک شفقت اوراولمپئن محمد سرور کے ساتھ ویڈیو اینالسٹ کی ذمے داری ادا کرنے والے رائو ابوذرگول کیپنگ کی کوچنگ میں بھی معاونت کریں گے، جمعرات سے شروع ہونے والے کیمپ میں روزانہ 2 سیشن ہوں گے، صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ دی جائے گی جبکہ شام کے سیشن میں تکینیکی ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا، کیمپ کے اختتام پر 2 روزہ ٹرائلز کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا اور ایونٹ میں روانگی سے قبل تک حتمی کیمپ منعقد کرکے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید نکھار پیدا کیا جائے گا، واضح رہے کہ ایشیا کپ2017 میں8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، ان میں پاکستان، بھارت، میزبان بنگلہ دیش، چین، جاپان، کوریا، ملائیشیا اور اومان شامل ہیں۔