حمیرا ارشد اور احمد بٹ کا دوبارہ جھگڑا معاملہ تھانے جا پہنچا

صلح ہونے کے باوجود احمد گھر اپنے نام کروانے اور بچے کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا، حمیرا ارشد


صلح ہونے کے باوجود احمد گھر اپنے نام کروانے اور بچے کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا، حمیرا ارشد: فوٹو : فائل

PESHAWAR: گلوکارہ حمیرا ارشد کے شوہر احمد بٹ کے ساتھ اختلافات ایک دفعہ پھر عروج پر پہنچ گئے۔

احمد بٹ کی جانب سے گھر نام کرنے کا مطالبہ جھگڑے کی وجہ بنا۔ گزشتہ روز حمیرا ارشداور احمد بٹ کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی تو حمیرا کے بھائیوں نے مداخلت کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دیدی، جس کے بعد احمد بٹ نے بھی پولیس کو اطلاع دی اور معاملہ تھانے تک جا پہنچا۔

اس سلسلہ میں حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ صلح ہونے کے باوجود احمد گھر اپنے نام کروانے اور بچے کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا، اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔