کلثوم نواز نجی دورے پر لندن روانہ

کلثوم نوازتین روزمیں واپس آجائیں گی، ترجمان شریف فیملی


ویب ڈیسک August 17, 2017
کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے ان کے وکیل اور کورنگ امیدوار میاں نعمان ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوں گے: فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ اور این اے 120کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز لاہور ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوئیں۔ کلثوم نوازکی ٹکٹ کے مطابق وہ 24 ستمبر کی صبح 4 بجکر40 منٹ پر وطن واپس پہنچیں گی جب کہ ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز تین روز میں واپس آجائیں گی۔

دوسری جانب بیگم کلثوم نوازنے این اے 120 کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے آج دوپہر 3 بجے الیکشن کمیشن آفس میں پیش ہوناتھا تاہم لندن روانگی کے بعد ان کے وکیل اور کورنگ امیدوار میاں نعمان ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں