ن لیگ جلددو گروپوں میں تقسیم ہوجائیگیشرجیل میمن

صرف لاہور کو پنجاب سمجھنے والے پنجاب کے دیہی علاقوں کے عوام کو بھی انسان سمجھیں


Staff Reporter February 14, 2013
ن لیگ کے ارکان اسمبلی کو شہباز شریف کی غلامی پسند نہیں،شریف برادران ڈکٹیٹر ہیں فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اورصوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بہت جلدمسلم لیگ ن دوگروپوں میں تقسیم ہو جائے گی۔

ن لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی کوشہبازشریف کی غلامی پسند نہیں، شریف برادران ڈکٹیٹرکا دوسرا روپ ہیں، جیسے ہی کیئرٹیکرکا اعلان ہوگا نواز لیگ کے بہت سے ارکان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلیں گے، انھوں نے کہاکہ صرف لاہور کو پنجاب سمجھنے والے پنجاب کے دیہی علاقوں کے عوام کو بھی انسان سمجھیں، پنجاب کے دیہی علاقوں میں عوام پینے کے پانی ، ہیلتھ اور ایجوکیشن سے محروم ہیں۔



شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ نوازکوتاریخی شکست نصیب ہوگی۔ اس الیکشن میں کوئی بھی آئی جے آئی نواز شریف کووزیر اعظم نہیں بنا سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں