الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا
خط لکھنے کے باوجود کوئی نام سامنے نہ آنے پر مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دیا گیا، ترجمان الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت (ن) لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی رکھا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان کی 345 سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی ہے جس میں ملک کی سب سے بڑی جماعت (ن) لیگ کا نمبر 215 واں ہے۔الیکشن کمیشن نے نئی فہرست میں نوازشریف کا نام (ن) لیگ کی صدارت کے عہدے سے نکال دیا اور اب جماعت کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کوپارٹی صدارت سے روکنے کا حکم لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نئی فہرست کے جاری ہونے سے پہلے ہی (ن) لیگ کو پارٹی صدارت سے متعلق خط لکھا جاچکا تھا تاہم تاحال کوئی بھی نام سامنے نہ آنے کے بعد جماعت کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے کر فہرست جاری کی گئی۔