بچے کا گندا ڈائپر پھینکنے والی خاتون کرنٹ لگنے سے ہلاک
گندا ڈائپر سڑک پر پھینکنے والی خاتون کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا لگا اور وہ دم توڑ گئی
اگر آپ اپنے بچوں کے گندے ڈائپر سڑک پر پھینک کر ماحول کو خراب کرتے ہیں تو خبردار ہوجائیں کہ یہ عمل جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
بھارت میں بچے کا گندا ڈائپر سڑک پر پھینکنے والی خاتون کو بجلی کی ہائی ٹینشن تار نے اپنی طرف کھینچ لیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ دہلی کے علاقے بنداپور میں پیش آیا جہاں انو نامی خاتون نے گھر کی چھت پر گیلے کپڑے سکھانے کے لیے ٹانگے اور پھر چھت سے ہی بچے کا گندا ڈائپر باہر اچھال دیا۔
گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ جیسے ہی انو نے ڈائپر پھینکا اسے گھر کے کافی اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن وائر نے اپنی طرف کھینچ لیا جس کے ساتھ انو کو بھی ہزاروں وولٹ کا زوردار جھٹکا لگا جس کے نتیجے میں اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی اور وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔
خاتون کی چیخیں سن کر گھر والے فورا مدد کو پہنچے اور انہوں نے اسے اسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسی۔ پولیس نے غلفت کے الزام میں خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔