سی آئی اے کے نامزد سربراہ مسلمان ہیں

جان برینن سعودیہ میں مسلمان ہوئے، سابق ایجنٹ ایف بی آئی کا دعویٰ

وہ مکہ اور مدینہ گئے جہاں غیرمسلموں کے آنے پر پابندی ہے، جان گوانڈولو کی گفتگو فوٹو : فائل

امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے سابق ایجنٹ جان گوانڈولونے انکشاف کیاہے کہ امریکاکے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے کے نامزد سربراہ جان برینن اسلام قبول کر چکے ہیں۔

انھوں نے1996سے1999 تک سعودی دارالحکومت ریاض میں تعیناتی کے دوران اسلام قبول کیا تھا۔ جان گوانڈولو نے بدھ کو امر یکی ریڈیو شو کے دوران جان برینن کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا انکشاف کیا۔




انھوں نے بتایاکہ جان برینن جب ریاض میں سی آئی اے کے اسٹیشن چیف تھے تو وہ سعودی حکام کے ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ گئے تھے اور سعودی حکام نے انھیں دین اسلام کی جانب راغب کیا تھا۔ ریڈیو شو میں اسکائپ وڈیو کے ذریعے انٹرویو دیتے ہوئیجان گوانڈولونے دعویٰ کیا کہ برینن مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ گئے تھے اور وہاں خاص طور پرحج کے دنوں میں غیر مسلموں کو جانے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہوتی اور عام دنوں میں بھی غیر مسلم ان دونوں مقدس شہروں میں نہیں جا سکتے۔ وڈیو سے بھی اس امر کی تصدیق ہوتی ہے کہ جان برینن اسلام قبول کر چکے ہیں۔
Load Next Story