ریکارڈ ٹمپرنگ کیس ظفرحجازی کیخلاف ایک اور سرکاری افسر وعدہ معاف گواہ بن گیا

ایس ای سی پی کے افسر طاہر محمود نے سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف بیان قلمبند کرایا

ایس ای سی پی کے افسر طاہر محمود نے سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف بیان قلمبند کرایا۔ فوٹو: فائل

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے ایک اور افسر طاہر محمود وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

ایس ای سی پی کے ایک اور افسر طاہر محمود نے دفعہ 164 کے تحت ایگزیکٹو مجسٹریٹ ملک فرخ ندیم کی عدالت میں سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف بیان قلمبند کرایا، اپنے بیان میں کمشنر طاہر محمود کا کہنا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردوبدل کے لیے ظفر حجازی نے ماتحت افسروں پر دباؤ ڈالا اور ظفر حجازی کے دباؤ کی وجہ سے تاریخ میں ردوبدل کرکے تحقیقات کو بند کیا گیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : ظفرحجازی 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

واضح رہے کہ ایس ای سی پی کے تین افسر ماہین فاطمہ، علی عظیم اور عابد پہلے ہی ظفر حجازی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

Load Next Story