نئے صوبے پرقائمہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت غیرحاضر

بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کا بل منظور نہ ہوسکا، صرف ن لیگی ارکان موجود تھے


INP February 14, 2013
بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کا بل منظور نہ ہوسکا، صرف ن لیگی ارکان موجود تھے فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی عدم شرکت کی وجہ سے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کا آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہوسکا۔

بدھ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کسی دوسری جماعت کے ارکان شریک نہ ہوئے جس پر چیئرمین سینیٹر محمد کاظم خان نے اجلاس ملتوی کردیا۔ اجلاس میں چیئرمین کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق اور سید ظفر علی شاہ شریک ہوئے جبکہ وزرات قانون وانصاف کی جانب سے حاکم خانموجود تھے۔



چیئرمین نے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اورلا ڈویژن کے نمائندے کو وارننگ دی کہ آئندہ وزیرقانون قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں خود شریک ہوں ۔ اجلاس میں صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے آئینی ترمیم کی بھی منظوری دی جانی تھی جو8 فروری کو حکومت نے سینیٹ میں پیش کیاتھا۔ واضح رہے کہ مذکورہ بل کو منظور یا مسترد کرنے کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کے پا 5جبکہ سینیٹ سے بل منظور کرانے کیلیے14دن باقی ہیں۔ اگر22 فروری تک مذکورہ بل سینیٹ سے منظور یا مسترد نہ ہوا تو وہ واپس ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں