مکی آرتھر پر الزامات لگانے والے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری

کرکٹر کو جواب جمع کروانے کیلیے 7 روز کی مہلت دی گئی ہے


Sports Reporter August 17, 2017
کرکٹر کو جواب جمع کروانے کیلیے 7 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزام پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزام پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، کرکٹر کو جواب جمع کروانے کیلیے 7 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ اس نئے تنازع کی وجہ سے عمر اکمل کو نیشنل ٹی 20 سے ڈراپ کیے جانے کا امکانات بھی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مکی آرتھر نے مجھے گالیاں دیں، عمر اکمل کا الزام

گزشتہ روز عمر اکمل نے پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انضمام الحق اور سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی میں مجھے ڈانٹا اور گالیاں دیں اور سینئر پلیئرز نے انہیں ایسا کرنے سے نہیں روکا، وہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی گالیاں دیتے رہتے ہیں، مجھے اکیڈمی آنے کی بجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا کہا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

دوسری جانب مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، انہیں اکیڈمی آنے سے نہیں بلکہ کوچنگ اسٹاف کی معاونت سے روکا تھا کیونکہ اسٹاف قانونی طور پر سنٹرل کنٹریکٹ والے پلیئرز کے ساتھ ہی کام کرنے کا مجاز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |