وفاقی حکومت کایوٹیوب کوبندرکھنے کافیصلہ

بندش کے باوجودیوٹیوب وڈیوزتک رسائی ممکن ہے،رواںماہ مذاکراتی ٹیم پاکستان آئیگی


Numainda Express February 14, 2013
فوٹو: فائل

توہین آمیزمواد سمیت متنازع سائٹس مکمل طورپربلاک کرنے میں ناکامی پر حکومت نے یو ٹیوب بندرکھنے کا فیصلہ کیاہے.

تاہم مذاکرات کیلیے یوٹیوب انتظامیہ رواں ماہ کے آخری ہفتے پاکستان آئیگی، یہ بات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اجلاس میںپی ٹی اے حکام نے بتایاکہ یوٹیوب حکام رواں مہینے کے آخرمیںمذاکرات کیلیے پاکستان آرہے ہیں.



جن سے ویب سائٹ سے توہین آمیزاورمتنازع مواد ہٹانے کی بات کرینگے، پی ٹی اے حکام کاکہنا تھاکہ یوٹیوب سے توہین آمیزموادوالے لنکس سمیت غیراخلاقی اورملک دشمن 20ہزارسے زائدویب سائٹس بلاک کی جاچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔