مکی آرتھر نے عمر اکمل کو گالیاں نہیں دیں مشتاق احمد

مکی آرتھر نے عمر اکمل کو فٹنس میں بہتری لانے کا کہا،مشتاق احمد

مکی آرتھر نے عمر اکمل کو فٹنس میں بہتری لانے کا کہا،مشتاق احمد . فوٹو: فائل




لاہور:نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے عمراکمل کی جانب سے مکی آرتھر پرگالیاں دینے کےالزامات کی تردید کردی۔


نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کی عمراکمل کے ساتھ گفتگوکے وقت میں بھی وہاں موجود تھا،مکی آرتھرنے کرکٹرکوبتایا کہ وہ 7 مرتبہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہو چکے ہیں، اس لیے فٹنس میں بہتری لانے کا کہا۔ اس موقع پر میں نے بھی عمر اکمل کو اپنی فٹنس اور پرفارمنس میں بہتری لانے کا مشورہ دیا تھا۔ عمر اکمل کی جانب سے ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دی ہیں۔



واضح رہے عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ پر دشنام طرازی کے الزامات کے بعد پی سی بی کی جانب سے کرکٹر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا ہے۔





Load Next Story