لال مسجدکمیشنمشرف اورشوکت عزیزکوحتمی نوٹس

عدم حاضری کی صورت میں کمیشن کارروائی کاحق محفوظ رکھتاہے،جاری نوٹس میں انتباہ


Sana News February 14, 2013
عدم حاضری کی صورت میں کمیشن کارروائی کاحق محفوظ رکھتاہے،جاری نوٹس میں انتباہ فوٹو اے ایف پی

لال مسجدکمیشن نے سابق صدر پرویز مشرف اورسابق وزیر اعظم شوکت عزیزکوکمیشن میں مسلسل غیر حاضری پرآخری اورحتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے19فروری کوطلب کرلیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نوٹس میں کہاگیاہے کہ عدم حاضری کی صورت میں کمیشن کارروائی کاحق محفوظ رکھتاہے۔

بدھ کوکمیشن کی سماعت کے موقع پرجسٹس شہزادشیخ نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ ایسامعلوم ہوتا ہے کہ کوئی نادیدہ قوت معاملے کاپر امن حل نہیں چاہتی تھی بصورت دیگرعلاقہ ایس ایچ اوبھی یہ معاملہ حل کرسکتاتھا۔کمیشن میں بیان دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر تعلیم جاویداشرف قاضی نے معاملے سے لاعلمی کا اظہارکیاتھا۔اس سے قبل سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمدخان شیرپائونے اپنے بیان میں کہاتھاکہ لال مسجد آ پریشن وزارت داخلہ نے نہیں کیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں