چوہدری نثار کا سردار یعقوب کو ن لیگ کا قائم مقام صدر بنانے پر تحفظات کا اظہار

ایک بار پھر پارٹی معاملات پراعتماد میں نہیں لیا گیا بلکہ صدارت کا پہلے ہی اعلان کردیا گیا، چوہدری نثار


ویب ڈیسک August 17, 2017
ایک مرتبہ پھر پارٹی معاملات پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، چوہدری نثار۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان تعلقات میں دوریاں گہری ہوتی جا رہی ہیں جب کہ سابق وزیر داخلہ نے سردار یعقوب ناصر کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چوہدری نثار علی خان نے سردار یعقوب ناصر کو قائم مقام صدر بنانے پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار یعقوب ناصر کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ لاہور میں ہی کرنا تھا تو پھر پارٹی اجلاس بلانے کی کیا ضرورت تھی۔ انہوں نے ایک بار پھر شکوہ کیا کہ میاں نواز شریف نے میری بات نہیں مانی، کہتا رہا کہ اداروں سے لڑائی نہ لڑیں، ایک مرتبہ پھر پارٹی معاملات پر اعتماد میں نہیں لیا گیا بلکہ پارٹی صدارت کا میڈیا پر پہلے ہی اعلان کر دیا گیا۔

دوسری جانب اجلاس میں وزیر دفاع خرم دستگیرنے کہا کہ چوہدری نثارعلی ہمارے سینئر ہیں اور ان کی باتیں سنی جانی چاہیئں جب کہ ہمارے ہاں تاثر یہی تھا کہ آپ کی باتیں سنی جا رہی ہیں جب کہ وزیر ریلوے سعد رفیق نے بھی چوہدری نثار کے بیان کی حمایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |