بارسلونا میں ڈرائیور نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی 13 افراد ہلاک

واقعے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے


ویب ڈیسک August 17, 2017
پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیدیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

NEW DELHI: اسپین کے شہر بارسلونا میں ڈرائیور نے وین راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کے علاقے رمبلاس میں ایک شخص نے تیز رفتار وین لا بقیریا مارکیٹ میں راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں کم ازکم 13 افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ 10 افرد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔



واقعے کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا اور شہریوں کو کچلنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی جب کہ پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیدیا ہے۔ اس کے علاوہ دو دہشت گردوں نے جائے حادثہ کے قریب واقع ایک ریسٹورنٹ میں متعدد افراد کو یرغمال بھی بنایا جس میں سے ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جب کہ دوسرے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |