توقیر صادق کو پاکستان لانے کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم ابوظہبی روانہ

مزید دو افسران کے ابوظہبی پہنچنے کے بعد تین رکنی ٹیم توقیر صادق کو اپنی تحویل میں لے کر پاکستان لائے گی۔


ویب ڈیسک February 14, 2013
مزید دو افسران کے ابوظہبی پہنچنے کے بعد تین رکنی ٹیم توقیر صادق کو اپنی تحویل میں لے کر پاکستان لائے گی۔ فوٹو ایکپسریس

اوگرا اسکینڈل کے مرکزی ملزم اور سابق چیئرمین توقیر صادق کو پاکستان لانے کے لئے ایف آئی اے کی ٹیم ابوظہبی روانہ ہوگئی۔

ایف آئی اے ذرائع نے دو رکنی ٹیم کی کراچی سے روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے کا ایک افسر پہلے سے ہی ابو ظہبی میں حکام کے ساتھ توقیر صادق کی حوالگی کے حوالے سے بات چیت کررہا ہے جبکہ مزید دو افسران کے ابوظہبی پہنچنے کے بعد تین رکنی ٹیم توقیر صادق کو اپنی تحویل میں لے کر پاکستان لائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں