کور کمانڈرز کانفرنس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں اور دیگر امور بھی زیر غور کیا گیا۔


ویب ڈیسک February 14, 2013
کانفرنس میں قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں اور دیگر امور بھی زیر غور کیا گیا۔ فوٹو آئی ایس پی آر فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری مختصر اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد کئے گئے اجلاس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان سرحدی صورتحال خاص کر امریکہ اور نیٹو افواج کے ساتھ انٹیلی جنس کے تعاون سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا، اجلاس کے شرکا نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے پاک فوج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی میں فوج کی مدد سے ووٹوں کی تصدیق کے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں