صدرزرداری کی انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش ثابت ہوگئی شہبازشریف

آصف زرداری کو قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانا ہوگا چاہے سوئس حکام کچھ بھی کہیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک February 14, 2013
آصف زرداری کو قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانا ہوگا چاہے سوئس حکام کچھ بھی کہیں، شہباز شریف۔ فوٹو اے پی پی

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ صدرآصف زرداری کی انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش ثابت ہوگئی۔

لاہورمیں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ صدرآصف زرداری کی پوری کوشش ہے کہ انتخابات کو ملتوی کرادیا جائے اورکل سپریم کورٹ میں طاہرالقادری کی الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی جانب سے ان کے حق میں دیئے گئے دلائل نے ثابت کردیا کہ ان سب کے پیچھے آصف زرداری کا ہی ہاتھ ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے پہلے ہی کہا تھا کہ طاہرالقادری غیرملکی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے پاکستان آئے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ آصف زرداری کو قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانا ہوگا چاہے سوئس حکام کچھ بھی کہیں، انہوں نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے جوملک میں واپس آنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں