کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ چیلنج

کلثوم نواز نے حقائق چھپائے ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست


ویب ڈیسک August 18, 2017
کلثوم نواز نے حقائق چھپائے ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست۔ فوٹو : فائل

پاکستان عوامی تحریک نے کلثوم نواز کے این اے 120 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کر دیا۔

عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا ہے، اپیل میں یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کلثوم نواز کے کاغذات منظور کیے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : این اے 120 سے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں، اپیل میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں کلثوم نواز نے اقامے کی تفصیلات شامل نہیں لہذا کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، عوامی تحریک کی درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔ جسٹس مامون الرشید کیس کی سماعت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں