ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا
ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 8 رن سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی
دسویں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے 3 مرتبہ کی فاتح دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو فائنل کی دوڑ سے باہرکر دیا ، فائنل اتوار کوآسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بھارت میں جاری خواتین کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں تیسری پوزیشن کا میچ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کل کھیلا جائے گاجبکہ پانچویں پوزیشن کے میچ کے لئے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی کل ہی میدان میں اتریں گی۔
دوسری جانب سپرسکس مقابلوں کے آخری مرحلے میں 3اہم میچز کھیلے گئے، پہلےمیچ میں پانچ مرتبہ کی فاتح آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا آمنا سامنا ہوا، اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 8 رن سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ آسٹریلیا ٹورنامنٹ میں 5 میں سے 4 مقابلے جیت کر پہلے ہی فائنل کا حق دار بن چکا ہے، دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو جبکہ انگلینڈنے نیوزی لینڈ کو زیر کیا۔