شوکازنوٹس کے بعدعمراکمل نے سوشل میڈیا پرمحاذ کھول لیا

میرا شک ایک بار پھر یقین میں بدل گیا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے،عمراکمل


Sports Desk August 18, 2017
ایک منصوبے کے تحت مجھے کرکٹ سے باہر کیا جا رہا ہے،عمراکمل،فوٹو:فائل

مکی آرتھرپرگالیاں دینے کا الزام لگانے پرپی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد عمراکمل نے سوشل میڈیا پرمحاذ کھول لیا ہے اورکہا ہے کہ انہیں ایک سازش کے تحت دیوارکے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر وقفے وقفے سے کئے گئے ٹوئٹس میں انہوں نے لکھا کہ تین چار سال سے ایک منصوبے کے تحت مجھے کرکٹ سے باہر کیا جا رہا ہے، میری آخری سلیکشن سے یہ چیز صاف صاف ظاہر ہوتی ہے۔



عمر اکمل نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ این سی اے میں لئے گئے فٹنس ٹیسٹ میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے منتخب کیا گیا اور جب انگلینڈ پہنچا توہیڈ کوچ مکی آرتھر نے منصوبے کے تحت ساری ٹیم کا ڈمی ٹیسٹ لیا اورمجھے ان فٹ قراردے کر واپس بھجوا دیا۔ یہاں میرا شک ایک بار پھر یقین میں بدل گیا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔







عمر اکمل نے کہا کہ اگراین سی اے کے ہیڈکوچ مشتاق احمد اورچیف سلیکٹر انضمام الحق قرآن پاک پرہاتھ رکھ کرکہہ دیں کہ مکی آرتھرنے گالیاں نہیں دیں تو میں پی سی بی اورساری قوم سے سرعام معافی مانگ لوں گا۔



عمر اکمل نے مزید کہا کہ میں نے جو غلطیاں کی ہیں انہیں دورکرکے چھوڑوں گا لیکن میرے ساتھ سیاست نہ کی جائے اورجھوٹ سچ ملا کر مجھے ختم کرنے کی کوشش نہ کی جائے میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تفصیلات سامنے لاﺅں گا۔





 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں