حکومت نے محترمہ بینظیربھٹوکے قاتلوں کو آج تک گرفتارنہیں کیانوازشریف

اگر آصف زرداری نے سندھ کے عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج میں بھی ان کے ساتھ ہوتا۔ نواز شریف


ویب ڈیسک February 14, 2013
اگر آصف زرداری نے سندھ کے عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج میں بھی ان کے ساتھ ہوتا۔ نواز شریف فوٹو آئی این پی

مسلم لیگ(ن)کے صدرنوازشریف نےکہا کہ حکومت نے محترمہ بینظیربھٹوکے قاتلوں کو آج تک گرفتارنہیں کیا،مسلم لیگ(ن) کی حکومت آئی توسندھ میں ترقی کا کا دوردورہ ہوگا۔

نوڈیرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ کئی حکومتوں آئیں اور کئی گئی اورموجودہ حکومت بھی اپنے 5 سال پورے کرنے جارہی ہےمگر سندھ کے عوام کی تقدیر نہیں بدلی، سندھ کے عوام نے بہت محبت سے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا لیکن نہ توپیپلزپارٹی نے سندھیوں کو روزگاردیا اورنہ ہی ترقیاتی کام کرائے اگرنوکری کسی کو دی تو اسے بھی فروخت کیا گیا، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا تعلق سندھ سے ہیں لیکن انہوں نے سندھ کے لئے کچھ نہیں کیا اگر آصف زرداری نے سندھ کے عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج میں بھی ان کے ساتھ ہوتا۔

نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو سندھ میں ترقی کا دوردورہ ہوگا اورکراچی میں قتل وغارتگری ختم کرکے شہر کا امن بحال کریں گے, انہوں نے کہا کہ جوقوم سے دھوکا کرتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتے، مسلم لیگ(ن)جو کہتی وہ کرتی ہے اورہم اقتدارمیں آ کر ملک میں تبدیلی لے کرآئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں