پی سی بی نے عمر اکمل کے الزامات کی تردید کر دی
عمر اکمل کو فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے کیلیے7 مواقع دیئے گئے، پی سی بی
پی سی بی نے عمر اکمل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ سے اخراج کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی تردید کردی ہے۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل کو فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے کیلیے7 مواقع دیئے گئے، انہیں دیگر پلیئرز کی طرح دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل اور بعد ازاں چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور میں فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر فٹنس کی بحالی کے حوالے سے پروگرام دیا گیا تھا جس میں ناکام ہونے پر انہیں زیر غور نہیں لایا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پی سی بی کا عمر اکمل کو شوکاز نوٹس
بعد ازاں لیے گئے فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب ہونے پر انہیں چیمپئنز ٹرافی کیلیے ممکنہ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ پی سی بی یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہے کہ کسی بھی انٹرنیشنل مصروفیت سے قبل ٹیم ٹرینر کی جانب سے پلیئرز کے فٹنس ٹیسٹ کی پالیسی کے تحت چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیسٹ ہوا۔ عمر اکمل ایک بار پھر ناکام رہے جس کی وجہ سے انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا۔
مزید پڑھئے: عمراکمل نے سوشل میڈیا پرمحاذ کھول لیا
ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل کو وائٹ بال فارمیٹ کے منصوبے میں شامل کیا تھا اور انہیں بحالی کیلیے متعدد مواقع بھی دیئے گئے تاہم بیٹسمین فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پی سی بی کی جانب سے کرکٹر کو شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے اور بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔