کراچی بم دھماکوں میں کالعدم تحریک طالبان ملوث ہےاعلیٰ پولیس حکام

اجلاس میں پولیس افسران نے ارکان کو کراچی کے تین زونز میں ہونے والے جرائم کے ریکارڈ سے بھی آگا ہ کیا۔

اجلاس میں پولیس افسران نے ارکان کو کراچی کے تین زونز میں ہونے والے جرائم کے ریکارڈ سے بھی آگا ہ کیا۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق شہرمیں ہونے والے بم دھماکوں میں کالعدم تحریک طالبان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔


آئی جی سندھ فیاض لغاری اورایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے سندھ اسمبلی کے ان کیمرا اجلاس کے دوران ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ شہرمیں ہونے والے بم دھماکوں میں کالعدم تحریک طالبان ملوث ہے، پولیس افسران نے ارکان کو کراچی کے تین زونز میں ہونے والے جرائم کے ریکارڈ سے بھی آگا ہ کیا اور ٹارگٹ کلنگ کے اعدادوشمار بھی پیش کئے۔

ارکان اسمبلی کو پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی میں فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت کی بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے، شہر میں قبضہ اوربھتہ مافیا سرگرم ہیں، اس دوران ارکان اسمبلی نے آئی جی سندھ فیاض لغاری اور ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story