ہنگو سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب خود کش حملہ 7 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اور 2 ایف سی کے اہلکار بھی شامل ہیں،دھاکے کے نتیجے میں 2 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔


ویب ڈیسک February 14, 2013
دھماکے کے زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اور 2 ایف سی کے اہلکار بھی شامل ہیں، دھاکے کے نتیجے میں 2 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جبکہ چیک پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے کے زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں