کوئٹہ میں بی ایل اے کمانڈر سمیت 22 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب ایف سی مدد گار ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ہوئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 18, 2017
فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب ایف سی مدد گار ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ہوئی، آئی ایس پی آر. فوٹو: فائل

بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈرعین الدین سمیت 22 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی مدد گار ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں تقریب کے دوران بی ایل اے کے کمانڈر عین الدین سمیت 22 فراریوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ اسی طرح کی تقریب تھی جن میں پہلے بھی سیکڑوں فراری اور بلخ شیر بادینی سمیت دیگر ہتھیار ڈال چکے ہیں جب کہ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سمیت بڑی تعداد میں سول اور عسکری حکام بھی موجود تھے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1762829017347878"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں