کچھ لوگوں کی سوئی سابق وزیرِ داخلہ پر آکر پھنس گئی ہے ترجمان چوہدری نثار

معلوم نہیں کیوں کچھ لوگوں نےاپنی کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ اوراسٹیبلشمنٹ پرڈال دیا ہے، ترجمان سابق وزیرداخلہ


ویب ڈیسک August 18, 2017
پرویز رشید وضاحت کر دیتے کہ اپنی کارستانیاں چھپانےکیلئے وزارتِ داخلہ سے کس قسم کی مدد کی توقع کر رہے تھے، ترجمان چوہدری نثار۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اطلاعات اور سینیٹر پرویز رشید کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے ترجمان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کیوں کچھ لوگوں نے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارتِ داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کے ترجمان محمد اسلم شاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاش پرویز رشید اپنے بیان میں یہ بھی وضاحت کر دیتے کہ اپنی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے وہ وزارتِ داخلہ سے کس قسم کی مدد کی توقع کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کیوں کچھ لوگوں نے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارتِ داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اپنی وزارت داخلہ ہونے کے باوجود ہمارے خلاف فیصلے ہوئے، پرویز رشید

ترجمان سابق وزیر داخلہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ پرویز رشید میں یہ بھی اخلاقی جرات ہونی چاہیئے کہ قوم سے پہیلیاں بجھوانے کی بجائے سازش کے بارے میں کھل کر وضاحت کریں، اگر وہ اتنے ہی معصوم ہیں تو انہیں حکومت کو یہ مشورہ دینا چاہیئے کہ ڈان لیکس کمیٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ جس 6 رکنی کمیٹی نے پرویز رشید کے خلاف ڈان لیکس میں فیصلہ دیا اس کا صرف ایک ممبر وزارتِ داخلہ سے تھا جب کہ باقی 5 ممبر وفاقی یا صوبائی حکومت کے ماتحت تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |