ميری پھانسی پر آنسو مت بہانا افضل گرو كا اہل خانہ كے نام آخری خط
اخبار کے مطابق افضل گرو کا مختصر خط ان کے اہل خانہ کو 4 روز بعد موصول ہوا جو شہید نے پھانسی سے کچھ دیر قبل لکھا تھا
كشميری رہنما محمد افضل گرو نے نئی دلی كی تہاڑ جيل سے اہل خانہ كے نام اپنے آخری خط ميں پھانسی پر آنسو نہ بہانے كی تلقين كی ہے۔
كشمير ميڈيا سروس كے مطابق بھارتی اخبار ''ہندوستان ٹائمز'' نے محمد افضل گرو كے بھائی اعجاز احمد گرو كا مبينہ طور پر حوالہ ديتے ہوئے لكھا ہے كہ يہ خط افضل گرو کی پھانسی كے 4 روز بعد سوپور كے علاقے سير جاگير ميں شہيد كے گھر موصول ہوا۔ اخبار كے مطابق يہ ايک مختصر خط ہے جو محمد افضل گورو نے اپنی پھانسی سے محض كچھ دير قبل لکھا تھا۔
اخبار نے لكھا ہے كہ افضل گرو نے خط میں چار پانچ سطروں ميں اپنے اہل خانہ كو لكھا ہے كہ وہ ان كی موت پر بالكل نہ روئيں اور نہ ہی آہ و زاری كريں۔ اخبار کے مطابق اعجاز گرو كا كہنا ہے كہ وہ وقت آنے پر يہ خط منظر عام پر لے آئیں گے۔