ایم کیو ایم کا الیکشن میں پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

دہشت گردوں کے خلاف مقدمات واپس لے کر پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم سے انتخابی اتحاد کے دروازے خود بند کردیئے ہیں، اعلامیہ

ایم کیو ایم آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے انفرادی طور پر حصہ لے گی، ہنگامی اجلاس میں فیصلہ فوٹو: فائل

ایم کیوایم نے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



کراچی اور لندن میں ایم کیو ایم ایم رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے انفرادی طور پر حصہ لے گی، اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان اتحاد اور امن وامان کے لئے پیپلز پارٹی سے اتحاد کیا تھا، لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے خلاف مقدمات واپس لے کر پیپلز پارٹی نے مستقبل میں ایم کیو ایم سے انتخابی اتحاد کے دروازے خود بند کردیئے ہیں، لیاری گینگ وار کے دہشت گرد شہریوں، سرکاری اہلکاروں کے قتل اور تاجروں کے اغوا میں ملوث ہیں۔

ایم کیو ایم کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اس عمل سے ایم کیوایم، پی پی پی اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
Load Next Story