کیپ ٹاؤن ٹیسٹ پاکستان کے 5 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز

اسد شفیق 111 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ یونس خان 111 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔


ویب ڈیسک February 14, 2013
یونس خان شاٹ کھیلتے ہوئے، اسد شفیق اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 219 رنز کی شراکت قائم کی۔ فوٹو: اے ایف پی

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنالیے۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے دن جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستانی بیٹنگ لائن ایک باڑ پھر لڑکھڑا گئی اور 33 کے مجموعی اسکور پر اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم پھر یونس خان اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 219 رنز کی شراکت قائم کی۔ کھیل کے اختتام پر اسد شفیق 111 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ یونس خان 111 رنز بنا کر فلینڈر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے اے بی ڈیویلیرز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ نے 17، ناصر جمشید نے 3، اظہر علی 4 اور کپتان مصباح الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فلینڈر اور مورنے مورکل نے 2،2 جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے ڈیل اسٹین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کل 253 رنز پر اپنی بیٹنگ دوبارہ شروع کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں