امریکا اتحادی ممالک نے شام میں دہشتگردوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے روس

شامی سماج میں اعتماد بتدریج بحال ہوگا اور ساری توجہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ پر مرکوز ہوجائے گی، ترجمان روسی وزارت خارجہ


News Agencies August 19, 2017
شامی سماج میں اعتماد بتدریج بحال ہوگا اور ساری توجہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ پر مرکوز ہوجائے گی، ترجمان روسی وزارت خارجہ۔ فوٹو: نیٹ

روس نے الزام لگایا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک نے شام میں دہشت گرد گروہوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے۔

ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ شام میں سیاسی اور فوجی صورتحال کی بہتری اور کشیدگی سے عاری علاقوں کے قیام کے لیے انجام پانے والے عملی اقدمات کے نتیجے میں، شامی سماج میں اعتماد بتدریج بحال ہوگا اور ساری توجہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ پر مرکوز ہوجائے گی۔ روس نے الزام لگایا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے شام میں دہشتگردوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے ہیں۔

دریں اثنا شامی فوج نے ملک کے شمالی صوبے رقہ کے کئی دیہات کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔