رینجرز سی ٹی ڈی پولیس کی کراچی میں مشترکہ کارروائی 2 دہشتگرد ہلاک
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے، سی ٹی ڈی
رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کر کے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی میں کورنگی ڈھائی نمبر پر مشترکہ کارروائی کی، جہاں نورانی بستی کا محاصرہ کیا گیا تاہم اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں نے ٹھکانے پر بم نصب کیا ہوا تھا جسے ناکارہ بنانے کیلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے ٹائم بم، دستی بم، ڈیٹونیٹر، پمفلٹ اور پولیس اہلکاروں سے چھینی رائفل بھی برآمد ہوئی۔