کراچی کی مویشی منڈی ميں 4سينگوں والے دنبے توجہ كا مركز

بچوں كی بڑی تعداد دنبوں كے ساتھ تصاوير اور سيلفياں بناتے رہے


ویب ڈیسک August 19, 2017
مويشی منڈی ميں مغرب كے بعد سے رات گئےتک خريداروں اور قربانی كے جانور ديكھنے والوں كا رش لگا رہتا ہے ،فوٹوفائل

سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں فروخت کیلئے لائے گئے 4 سینگوں والے دنبے خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے پر قائم كی جانے والی مويشی منڈی ميلے كی شكل اختيار كر گئی ہے، شہر بھر سے شہريوں كی بڑی تعداد جن ميں خواتين، بچے اور بزرگ شامل ہيں جوق در جوق نمائشی ٹينٹ ميں قربانی كے ليے لائے جانے والے بھاری بھركم اور خوبصورت گائے ،بيل،بکروں اور دنبوں كو ديكھنے كے ليے آ رہے ہيں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپرہائی وے پر مویشی منڈی میلے کی شکل اختیار کر گئی

دوسری جانب مويشی منڈی ميں فروخت كے ليے لائے جانے والے 4 سينگوں والے 2 دنبے خريداروں كی توجہ كا مركز بن گئے، خصوصاً بچوں كی بڑی تعداد دنبوں كے ساتھ تصاوير اور سيلفياں بناتے رہے ،تاہم فروخت كے ليے لائے جانے والے دنبوں ميں سے ايک کی قيمت محض 60 ہزار روپے طلب كی جا رہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں بکروں کی آمد شروع

واضح رہے کہ مويشی منڈی ميں مغرب كے بعد سے رات گئے تک خريداروں اور قربانی كے جانور ديكھنے والوں كا رش لگا رہتا ہے ، جن میں سے کچھ تو خریداری کی غرض سے اور کچھ لوگ صرف جانور دیکھنے کے اشتیاق میں منڈی کا رخ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔