اشتعال انگیز تقریر کیس بانی ایم کیو ایم و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے فاروق ستار ،مئیر کراچی سمیت تمام ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کردی


ویب ڈیسک August 19, 2017
فاروق ستار اور عامر خان کی عبوری ضمانت میں 14ستمبر تک توسیع کردی فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمات میں بانی ایم کیو ایم سمیر دیگر پارٹی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایم کیو ایم کے بانی اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر کے وارنٹ جاری کردیئے جب کہ فاروق ستار اور عامر خان کی عبوری ضمانت میں 14ستمبر تک توسیع کردی۔

عدالت نے فاروق ستار ،مئیر کراچی سمیت تمام ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |