حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا شیخ رشید   

سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس نوازشریف کی طرف سے عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک August 19, 2017
نوازشریف این آر او چاہتے ہیں اس لیے وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہونگے، سربراہ عوامی مسلم لیگ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نیب میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا، نوازشریف این آر او چاہتے ہیں اس لیے وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس نوازشریف کی طرف سے عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ڈان لیکس اور جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کو اوپن کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کو جاتی امرا بلا کر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نوازشریف ہمیشہ قربانی کے بکروں کا سہارا لیتے ہیں اور ان کے پاس ایسے کئی بکرے موجود ہیں۔ نوازشریف نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ انہوں نے کسی قیمت پر بھی نیب کے سامنے پیش نہیں ہونا، انہوں نے آئین و قانون سے بغاوت کا اعلان کردیا ہے، نوازشریف نے ان ججز کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا جن کا فیصلہ انہوں نے ماننے کا کہا تھا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ نوازشریف کی طرف سے اعلان جنگ ہے، انہوں نے جس راستے کا انتخاب کیا ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے، سسٹم کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ جسٹس کھوسہ مستقبل کے چیف جسٹس ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |