شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

پارٹی رہنما ایسے بیان نہ دیں جس سے قومی اداروں کے احترام پر آنچ آنے کا اندیشہ ہو، شہباز شریف

ملک اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعلیٰ پنجاب ۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور عہدے داروں کو ہدایت ہے کی کہ کسی بھی طرح کی ایسی بیان بازی سے گریز کریں جو قومی اداروں کے وقار اور احترام کے منافی ہو۔


یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نےعمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا، لہذا پارٹی رہنما ایسے بیان نہ دیں جس سے قومی اداروں کے احترام پر آنچ آنے کا اندیشہ ہو۔
Load Next Story