شریف خاندان میں اختلافات کی توقع رکھنے والے خاک چاٹیں گے مریم نواز

شریف خاندان میں اختلافات کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک August 19, 2017
شریف خاندان میں اختلافات کی توقع رکھنے والے خاک چاٹیں گے ، مریم نواز- فوٹو: فائل

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ شریف خاندان میں اختلافات کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں لیکن اختلافات کی توقع رکھنے والے خاک چاٹیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شریف خاندان میں اختلافات کی من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، حمزہ شہباز اور پرویز ملک نے این اے 120 سے متعلق اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شریف خاندان میں آج بھی پہلے کی طرح اتفاق ہے اور ہمیشہ رہے گا جب کہ اختلافات کی توقع رکھنے والے خاک چاٹیں گے۔



اس سے قبل ترجمان (ن) لیگ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی میں اختلافات مخالفین کی خواہش ہو سکتی ہے جو کبھی پوری نہیں ہو گی جب کہ پرویز ملک کو بطور صدر مسلم لیگ (ن) لاہور، این اے 120 میں ضمنی انتخاب کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

واضح رہے میڈیا میں اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ نوازشریف نے اپنے بھتیجے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو این اے 120 کی انتخابی مہم سے علیحدہ کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں