ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اب سخت ایکشن لیا جائے گا نجم سیٹھی

اسپاٹ فکسنگ کیسز میں پکے ثبوت ہیں اور چند دنوں میں ٹربیونل سزائیں سنائے گا، چیرمین پی سی بی


ویب ڈیسک August 19, 2017
عمر اکمل سمیت تمام کھلاڑیوں کے معاملے میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، نجم سیٹھی . فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کھلاڑیوں کو خبردار کردیا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ وہ کتنا باصلاحیت ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ اب معافی کا وقت گزر چکا ہے اورعمر اکمل سمیت تمام کھلاڑیوں کے معاملے میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈسپلن کے معاملے میں اپنے کوچز کو 100 فیصد سپورٹ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیسز میں پکے ثبوت ہیں، اگلے چند دنوں میں ٹربیونل سزائیں سنائے گا، اب یہ نہیں دیکھنا اورنہ سننا ہے کہ وہ بڑا باصلاحیت ہے، ڈسپلن لاگو ہو گا اور لوگ دیکھیں گے کہ ایکشن ہورہا ہے کیوں کہ تنازعات کو لوگ پسند نہیں کررہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں کوچز اور نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے کامیابی حاصل کی جب کہ پی ایس ایل کی کامیابی میری نہیں بلکہ ہم سب کی کامیابی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دو تین روز میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے بڑی خوشخبری دوں گا اور ورلڈ الیون کے بعد سری لنکن ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔