ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل سیاست سے کنارہ کش ہوگئے
پارٹی قیادت سے رابطہ ہے، سیاسی اور تنظیمی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوتے، ذرائع
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل عملی طور پر سیاست اور پارٹی سے غیر فعال ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رشیدگوڈیل ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے رابطے میںتوہیں لیکن پارٹی قیادت کی درخواست کے باوجود سیاسی وتنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے فعال کردار ادا نہیں کررہے ہیں اس وقت وہ اپنی ذاتی مصروفیات اور خاندانی امور میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ رشید گوڈیل 2015 میں ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد وہ سیاسی طور پر غیر فعال ہوگئے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل سیکیورٹی خدشات اور خاندانی مسائل کے سبب کراچی کے بجائے اسلام آباد میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں، وہ قومی اسمبلی کی نشت سے فی الحال مستعفی نہیں ہورہے ہیں لیکن امکان ہے کہ وہ سیاست چھوڑنے کا اعلان جلدکرسکتے ہیں۔