14 اگست

ہم یہ حق حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایمان کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر زندگی گزارنی ہوگی


Asma Ansari August 04, 2012
اب تو بیرون ملک سے بھی ڈرون حملوں کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں جو ایک خوش آیند پیش رفت ہے

ISLAMABAD: 14 اگست کیا ہے؟ بہت سے لوگوں کے نزدیک شاید یہ بھی سال کے بارہ مہینوں میں سے ایک مہینہ اور عام دنوں کی طرح کا ایک دن ہے۔ لیکن۔۔۔ میرے لیے یہ دن بہت اہم ہے۔ معزز حاضرین! آپ نے کبھی کسی پرندے کو آسمان پر پرواز کرتے ہوئے دیکھا ہے جو کبھی مشرق سے مغرب کی طرف پرواز کرتا ہے اور کبھی شمال سے جنوب کی طرف۔

اس کے برعکس وہ پرندہ جو کسی پنجرے میں قید کردیا گیا ہو، جو مجسمہ یا مورت بَنا اپنے اِردگِرد ہونے والے واقعات کو دیکھتا ہے، تو آپ یقیناً ان دونوں کے احساسات کو اچھی طرح جان سکتے ہیں۔ حصول وطن سے پہلے ہماری مثال بھی قیدی پرندے کی طرح کی تھی اور آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ لیکن افسوس! فضا آزاد تو ہے لیکن صاف نہیں۔ ہمارے بزرگوں نے یہ وطن بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا۔

ایمان کے نام پر۔۔۔ اور آج ہم ایمان سے اتنے ہی دور ہوگئے ہیں۔ آج ہمارے ملک میں تعصب، نفرت، چوری، ڈاکا، صوبہ پرستی، رشوت، ناانصافی اور دہشت گردی کی فضا قائم ہے۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں چودہ اگست منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے؟

اگر ہم یہ حق حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایمان کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر زندگی گزارنی ہوگی۔ دوسرے ترقی یافتہ ممالک بلاشبہ مسلم ممالک نہیں لیکن وہ اپنے اصولوں پر عمل کرکے ہی ترقی کی منزلیں طے کررہے ہیں۔ آج کے دن ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ ہم بھی تمام فرقہ ورانہ تعلقات ختم کرکے ایک ہوجائیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ میرا ساتھ دیںگے۔ رِدا نے بات مکمل کرتے ہوئے ایک طائرانہ نظر ہال میں بیٹھے لوگوں پر ڈالی جو سر جُھکائے اس عہد پر عمل کرنے کا ثبوت دے رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں