سروسز سیکٹر پہلی ششماہی میں 26 کروڑ ڈالر کی فاضل تجارت
دسمبرمیں خدمات کی برآمدات 270 فیصد اضافے سے 1.21 ارب ڈالر تک پہنچنے پر تجارتی توازن 24 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کے خسارے۔۔۔
خدمات کی برآمدات میں دسمبر2012 کے دوران زبردست اضافے کے باعث رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی توازن پاکستان کے حق میں ہوگیا۔
یاد رہے کہ جولائی تانومبر2012 کے دوران پاکستان کو خدمات کی تجارت میں 24 کروڑ 89 لاکھ 40 ہزار ڈالر کا خسارہ ہوا تھا تاہم دسمبر 2012 میں سروسز ایکسپورٹ ماہانہ بنیادوں پر 270.07 فیصد کے اضافے سے 1 ارب 20 کروڑ71 لاکھ40 ہزار ڈالر پر پہنچ گئی جبکہ درآمدات کی مالیت نومبر کے مقابلے میں 0.15 فیصد کمی سے 62 کروڑ 39 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہی جس کی وجہ سے جولائی سے دسمبر 2012 تک سروسز سیکٹر کی تجارت 26 کروڑ 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر فاضل ہوگئی۔
پہلی ششماہی میں خدمات کی برآمدات سال بہ سال 60.84 فیصد کے اضافے سے 4 ارب 16 کروڑ 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہیں جبکہ درآمدات کی مالیت 0.57 فیصد سکڑ کر 3 ارب 90 کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار ڈالر تک محدود رہی، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں خدمات کی برآمدات 2 ارب 58 کروڑ 71 لاکھ 30 ہزار ڈالر اور درآمدات 3 ارب 92 کروڑ 32 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہی تھیں جس کے نتیجے میں پاکستان کو خدمات کی تجارت میں 1 ارب 33 کروڑ60 لاکھ 90 ہزار ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔
تاہم رواں مالی سال سروسز ایکسپورٹ سیکٹر میں زبردست ریکوری اور درآمدات میں معمولی کمی کے نتیجے میں خدمات کی تجارت 26 کروڑ1 لاکھ30 ہزار ڈالر فاضل ہوگئی۔ علاوہ ازیں دسمبر میں خدمات کی تجارت 58 کروڑ 31 لاکھ 70 ہزار ڈالر فاضل رہی۔