جنوری میں 18 کروڑ ڈالر کا چاول فروخت کیا ایکسپورٹرز

چین کو ریکارڈ 72.6 ہزار ٹن اور کینیا کو 56.3 ہزار ٹن نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا۔


Business Reporter February 15, 2013
یو اے ای 9 ہزار،عمان کو6 ہزار ٹن باسمتی بھیجا، سری لنکا کیلیے کوٹہ دگنا کیا جائے، جاویدغوری۔ فوٹو: فائل

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین جاوید علی غوری نے کہا ہے کہ سری لنکا میں پاکستانی چاول کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے برآمدات کا کوٹہ دگنا کرکے 12ہزار ٹن کیا جائے۔

جنوری 2013 کے ایک ماہ کے دوران چین کوچاول کی برآمدات کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 3کروڑ ڈالر مالیت کا 72 ہزار 623 ٹن پاکستانی نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ یکم جنوری تا 31 جنوری 2013 تک 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کا 3 لاکھ 40 ہزار 333 ٹن نان باسمتی چاول جبکہ 3 کروڑ80 لاکھ مالیت کا 37 ہزار ٹن باسمتی چاول برآمد کیا گیا۔

انہوںنے کہا کہ چین پاکستانی نان باسمتی چاول کی برآمدات کے لیے اہم ترین مارکیٹ بن چکا ہے جبکہ یکم جنوری تا 31 جنوری 2013 تک کینیا کو 2کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت کا 56ہزار 355 ٹن نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری تا 31 جنوری 2013 تک یو اے ای کو 90 لاکھ ڈالر مالیت کا 9 ہزار 45 ٹن باسمتی چاول جبکہ عمان کو 65 لاکھ ڈالر مالیت کا 6 ہزار 345 ٹن باسمتی چاول برآمد کیا گیا ہے۔

2

جاوید علی غوری نے کہا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سری لنکا کو باسمتی چاول کی ایکسپورٹ کے لیے 6000 میٹرک ٹن کے کوٹے کا اشتہار 4 فروری کو اخبارات میں دیا تھااور تمام کوٹہ 13 فروری تک استعمال ہوگیا ہے، سری لنکاکے امپورٹرز زیادہ ڈیمانڈ کے باعث مزید پاکستانی چاول منگوانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافے کے لیے ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی اور وزارت تجارت کو تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کی جانب سے باسمتی چاول کے 6ہزار ٹن کوٹے کو بڑھا کر 12 ہزار ٹن کرنے کیلیے بات چیت کی جائے کیونکہ اس سال چاول کی ایکسپورٹ میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ سری لنکا کیلییکوٹا بڑھانے کے لیے ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو اور کراچی میں تعینات سری لنکن قونصل جنرل کو رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے خط ارسال کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں