کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس پہلی بار 17700کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

غیرملکیوں ودیگرکی ٹیلی کام سیکٹرمیں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری، انڈیکس 69 پوائنٹس کے اضافے سے 17765.82 ہوگیا۔


Business Reporter February 15, 2013
47 فیصد شیئر پرائسز، مارکیٹ سرمایہ 15.72 ارب روپے بڑھ گیا، کاروباری حجم 19 فیصد زائد،31.25 کروڑ حصص کالین دین۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس17700 کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔

تیزی کے باعث47.64 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید15 ارب71 کروڑ98 لاکھ64 ہزار460 روپے کا اضافہ ہوگیا، پی ٹی سی ایل کے پرکشش مالیاتی نتائج کی بنیاد پر جمعرات کو بلحاظ سرمایہ کاری ٹیلی کام سیکٹر سرفہرست رہا اور غیرملکیوں سمیت دیگر مقامی شعبوں نے اس سیکٹر میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی جس سے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا اور کاروبار کے کسی بھی دورانیے میں مارکیٹ منفی زون میں داخل نہ ہوسکی۔

4

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 69.37 پوائنٹس کے اضافے سے 17765.82 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 69.63 پوائنٹس کے اضافے سے 14519.18 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 143.85 پوائنٹس کے اضافے سے 30780.27 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 19.30 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر31 کروڑ25 لاکھ 28 ہزار490 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 361 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 172 کے بھائو میں اضافہ، 161 کے داموں میں کمی اور28 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں