احتساب بیورو شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے تیار

عدم حاضری کی صورت میں جے آئی ٹی ممبران اور شریف خاندان کو مزید ایک ایک نوٹس جاری کیا جائے گا، ترجمان نیب


ویب ڈیسک August 20, 2017
عدم حاضری کی صورت میں جے آئی ٹی ممبران اور شریف خاندان کو مزید ایک ایک نوٹس جاری کیا جائے گا، ترجمان نیب: فوٹو: فائل

نیب میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں ریفرنس کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اسی سلسلے میں نیب راولپنڈی نے 2 روز قبل شریف خاندان کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا جبکہ نیب لاہور نے بھی آج شریف خاندان کو طلبی نوٹس جاری کررکھا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 بھی نیب کے حوالے

نیب ترجمان کے مطابق قانون کے مطابق ملزمان کی طلبی کے لئے 2 ، 2 نوٹس جاری کئے جاتے ہیں، نیب نے شریف خاندان اور پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے جے آئی ٹی ممبران کو بھی بطور گواہ پیش ہونے کے لئے ایک ایک نوٹس جاری کررکھا ہے تاہم تاحال جے آئی ٹی ممبران کی جانب سے جوابی رابطہ نہیں کیا گیا اور اگر آج شریف خاندان بھی نیب لاہور میں حاضر نہیں ہوتا تو نیب جے آئی ٹی ممبران اور شریف خاندان کو مزید ایک ایک نوٹس جاری کرے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب نے نوازشریف کو بچوں سمیت طلب

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کیس میں ریفرنس داخل کرنے میں مزید 21 دن باقی ہیں، آئندہ ہفتے چئیرمین نیب قمرالزماں چوہدری بیرون ملک دورے پر آسٹریا جارہے ہیں اور اس کے بعد عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی تاہم نیب مقررہ مدت میں ریفرنس دائر کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ترجمان کے مطابق نیب انویسٹی گیشن ٹیم قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد معاملہ پراسیکیوشن کے شعبے کو بھیجے گی اور پراسیکیوشن شریف خاندان کے خلاف رنفرنس تیار کرکے ہیڈکواٹر کو بھیجے گا جب کہ نیب ہیڈ کوارٹر کی بورڈ میٹنگ کے دوران ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |