سندھ میں خسرہ سے رواں ماہ 14 بچے جاں بحق ہوگئے

عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ برس سندھ کے مختلف شہروں میں خسر ہ سے ہونے والی ہلاکتیں 360 ہیں۔


Staff Reporter February 15, 2013
عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ برس سندھ کے مختلف شہروں میں خسر ہ سے ہونے والی ہلاکتیں 360 ہیں۔ فوٹو: فائل

سندھ بھر میں رواں ماہ خسرہ سے اب تک14 بچے ہلاک ہو گئے۔

رواں برس خسرہ سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد107 سے تجاوز کر گئی،محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں خسرہ کی وبا پر قابوپانے کیلیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیںتاہم رواں ماہ فروری کے ابتدائی 14 دنوں میں 14بچے خسرہ سے ہلاک ہو چکے،جنوری سے اب تک43 دنوں میں خسرہ سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد107 سے تجاوز کر چکی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ برس سندھ کے مختلف شہروں میں خسر ہ سے ہونے والی ہلاکتیں 360 ہیں،فروری کے مہینے میں ہونے والی ہلاکتیں حیدرآباد ، دادو مٹیاری ، بدین اور سانگھڑ میں ہوئیں، سندھ کے مختلف شہروں میں خسرہ سے اب تک 1900 سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں