دوستوں سےشرط لگاکر دریا میں چھلانگ لگانے والا نوجوان ڈوب گیا

تھانا بکوٹ پولیس نے ابرار کے 5 دوستوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا


ویب ڈیسک August 20, 2017
دوستوں نے موبائل فون اور 15 ہزار روپے دینے کی شرط پر علی ابرار کو دریا عبور کرنے پر اکسایا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

KUWAIT CITY: کوہالہ کے قریب دوستوں سے شرط لگاکر دریائے جہلم میں چھلانے لگانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات سے 6 دوست تفریح کےلیے کوہالہ پل آئے۔ دوستوں کے اکسانے پر 19 سالہ نوجوان علی ابرار نے دریا میں چھلانگ لگا دی تاہم وہ دریا عبور نہ کرسکا اور تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ ایک روز گزرنے کے باوجود نوجوان کی تلاش جاری ہے اور لاش تاحال نہیں مل سکی ہے۔

تھانا بکوٹ پولیس نے نوجوان کے 5 دوستوں کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ علی ابرار کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ علی ابرار نے دوستوں سے دریائے جہلم عبور کرنے کی شرط لگائی تھی۔ دوستوں نے موبائل فون اور 15 ہزار روپے دینے کی شرط پر علی ابرار کو دریا عبور کرنے پر اکسایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |